میرپورخاص(صباح نیوز)میرپورخاص میں ڈائریا وبائی صورت اختیار کرگیا،سرکاری ہسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی۔
میرپورخاص سول ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پرڈائریا کے 100 کے قریب مریض رپورٹ ہونے لگے،گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ایک ہزارتک ڈائریا کے مریض سول ہسپتال لائے گئے،ماہرین نے آلودہ پانی اورغیرمعیاری خوراک کو مرض بڑھنے کی وجہ قرار دیا۔
ایم ایس سول ہسپتا ل، ڈاکٹرشیروموتی کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال میں آج کل زیادہ مریض ڈائریا کے آنے لگے ، بچوں کے وارڈ سمیت جنرل وارڈ میں 100 سے زائد ڈائریا کے مریض روز کی بنیاد پر رپورٹ ہونے لگے ۔روزانہ کی بنیاد ڈائریا کا شکار ہونے والوں میں درجن سے زائد کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔ ط