کراچی،سائٹ ایریا میں کپڑے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی


کراچی(صباح نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں سمنز چورنگی کے کپڑے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔

منگل کی صبح سائٹ ایریا میں کپڑے کے 2 منزلہ گودام میں آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لئے فائربریگیڈ کی 8گاڑیاں موقع پرموجودرہیں۔فائربریگیڈ حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ آگ نے کپڑے کے گودام کو پوری طرح لپیٹ میں لے لیا۔

پانی کے ٹینکرز کے لئے واٹر بورڈ سے رابطہ کیا گیا ۔فائربریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کے لیے گودام کی دیواریں توڑنا پڑیں۔آگ کے باعث سیاہ بادل اور دھواں کئی کلومیٹر دور سے بھی دکھائی دیا۔