پشاور(صباح نیوز)پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔پشاورہائی کورٹ نے علی محمد خان کی غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق علی محمد خان کے خلاف محکمہ میں ایک اور مقدمہ درج ہے۔اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ علی محمد خان کے خلاف مختلف ٹھیکوں میں خورد برد کا الزام ہے۔قبل ازیں پشاور کی عدالت نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی ضمانت منظور کی تھی۔اینٹی کرپشن عدالت نے 80 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض علی محمد خان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔سابق وزیر مملکت علی محمد خان جوڈیشل ریمانڈ پر مردان جیل میں تھے۔ان پر غیر قانونی بھرتیوں اور خزانے کو 23 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔۔
Load/Hide Comments