پشاور(صباح نیوز) پشاور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔منگل کو اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی نے کرپشن کیس میں علی محمد خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور علی محمد خان کو 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔علی محمد خان جوڈیشل ریمانڈ پر مردان جیل میں ہیں۔
Load/Hide Comments