آئی ایم ایف سے معاہدے کا امکان، اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی


کراچی(صباح نیوز)حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے درمیان معاہدہ ہونے کے امکان کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑنے لگے، کاروبار کے دوران کے ایس ای انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ(پی ایس ایکس)میں  کاروبار کا آغاز انتہائی شاندار رہا، کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ پی ایس ایکس میں کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1147 پوائنٹس کے اضافے سے 41,213 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 40 ہزار 65 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔