پاکستان بہت امیر ملک، بلاول سب غریبوں کی تقدیر بدلے گا،آصف زرداری


لاڑکانہ(صباح نیوز) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ عقل ہو تو پاکستان کے لوگوں کے نصیب بدلے جاسکتے ہیں، ہم امیر ملک ہیں۔ہم ہمیشہ دعا کرتے ہیں اللہ ہمیں غریبوں کی خدمت کرتے کرتے اٹھا۔

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی پر جلسے سے کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ ہم امیر ملک ہیں، ہم ہمیشہ دعا کرتے ہیں اللہ ہمیں غریبوں کی خدمت کرتے کرتے اٹھا۔ یہاں وقت کی کمی رہتی ہے سوچ کی کمی رہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گڑھی خدا بخش میں کارکنوں کودیکھ کربہت خوشی ہوتی ہے، خدمت ہمارا منشورہے، بی بی سے کیا جانے والا وعدہ آہستہ آہستہ پورا کررہا ہوں، وقت آنے والا ہے پیپلزپارٹی کی حکومت دوبارہ آئے گی، بلاول سب غریبوں کی تقدیربدلے گا۔ عوام کا یہ نصیب نہیں کہ عوام ہمیشہ غریب رہیں، ان کوعقل نہیں پاکستان بہت امیرملک ہے، ان کی سوچ ایسی نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی نے بھٹوسے لیکرہمیشہ عوام کی خدمت کی۔