بنوں(صباح نیوز)جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے شمالی وزرستان کی تحصیل میرعلی میں آغوش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ آغوش الخدمت فاؤنڈیشن شمالی وزیرستان یتیم بچوں کیلئے ایک بہترین تحفہ ہے جس کو قائم کرنے میں الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا اور پاک فوج کا تعاون قابل تعریف ہے جس کا آغاز امید ہے کہ پورے ملک کیلئے امن کا پیغام ثابت ہوگا اور ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ پورے ملک کو امن کاگہوارہ بنائے اور شمالی وزیرستان سمیت پورے ملک میں امن بحال ہو انہوں نے کہا کہ حضرت محمد کا فرمان ہے کہ یتیم کی پرورش کرنے والا قیامت کے دن میرے ساتھ ایسے کھڑا ہوگا جیسے ہاتھ کی دو انگلیاں ایک ساتھ ہیں کیونکہ نبی کریم خود اس دنیا میں یتیم بن کر آئے انہوں نے کہا کہ یہ آغوش سینکڑوں یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کی خدمات انجام دے گا اوردعا ہے کہ اللہ اس ادارے کو امن و سکون کا ذریعہ بنائے اورہمارے اندازے کے مطابق شمالی وزیرستان میں یتیموں کی تعداد سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں میں ہے جن کی پرورش اور تعلیم وتربیت کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن اہتمام کرے گی اور یہاں سے بڑے ہوکر تعلیم حاصل کرنے والے یتیم بچے سیرت وکردار کے حوالے سے رہنمائی کا ذریعہ بنیں گے اور ہماری دعا ہے کہ روشنی مینار بن کر پورے علاقے میں علم کی روشنی پھیلائے۔
Load/Hide Comments