شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں آغوش الخدمت کا افتتاح

بنوں(صباح نیوز)شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں آغوش الخدمت کا افتتاح کردیا گیا جس کا جی او سی سیوان ڈویژن میجر جنرل نعیم احتر نے خصوصی تقریب کے دوران کیا تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے سرپرست پروفیسر محمد ابراہیم خان, صوبائی صدر الخدمت فاؤنڈیشن خالد وقاص چمکنی ,بریگیڈیئر رضوان، بریگیڈیئر طارق، ڈی سی شمالی وزیرستان ریحان خٹک، الخدمت صوبائی نائب صدور انجینئر احسان اللہ مروت، ڈاکٹر سمیع اللہ جان، اسسٹنٹ سیکرٹری خیبر پختونخوا حاجی اکبر علی,ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی وزیرستان خیراللہ ,ضلعی صدر محمدجلال شاہ ایڈوکیٹ ,رضوان اللہ,سید اصل جان,پروفیسر محمد اجمل خان و دیگر بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل نعیم اختر نے کہا کہ آغوش الخدمت کے قیام پر مقامی عہدیداروں اورضلعی انتظامیہ سمیت ایکم خیل قوم کا خصوصی شکریہ ادا کرتاہوں اور فلاحی کام کیلئے ان کے جو جذبہ دکھایا ہے اس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں امن کیلئے فوج,پولیس اور سویلین نے جو قربانیاں دی ہیں اللہ تعالی ان کی شہادت قبول فرمائیں شمالی وزیرستان میں 90 سے 95 فیصد امن قائم کیا ہے باقی 5 فیصد امن بھی جلد بحال کیا جائے گا امریکہ کے اس خطے سے ذلیل ورسواہوکر نکلنے کے بعد یہاں جہاد کا جواز باقی نہیں رہا اورمفتی تقی عثمانی سمیت دیگربڑے علما کرام کے فتووں کے بعد جو لوگ جہاد کے نام پر فساد کررہے ہیں ہیں وہ بلاجواز ہے قرآن میں ہے کہ جن نے ایک انسان کوقتل کیا اس نے پوری انسانیت کاقتل کیا اور اکثر سے خدا اس دنیا میں بھی حساب لیتا ہے

انہوں نے کہا کہ آغوش کیلے ہماری ٹیم نے دس سے زاداین جی اوز میں الخدمت کوبہترین پایا انہوں نے کہا کہ قاری سمیع اور اسداللہ کے قاتل قانون کی گرفت میں ہیں اورجلد ہی حقائق عوام کے سامنے لائے جایں گے انہوں نے کہا کہ میں خود چار سال کی عمر میں یتیم ہوا اس لئے یتیم کا درد مجھ سے بہتر کوی نہیں سمجھتاقرآن میں بھی یتیم کی کفالت کرنے والے کو بڑا درجہ دیا گیا ہے اور آغوش کیلئے پورے پاکستان میں نے الخدمت فاونڈیشن پر آنکھیں بند کرکے اعتماد کیا ہے شمالی وزیرستان میں فری تعلیم کیلئے مذید ہاسٹلوں پر کام شروع کریں گے جس کیلئے پہلا انتخاب آغوش الخدمت ہے

انہوں نے مذید کہا کہ نشے کی لعنت ہمارے آنے والی نسلوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اور الخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے نشے کے عادی افراد کیلئے بحالی مراکز بھی قام کرنے کی خواہش ہے تقریب سے الخدمت فانذیشن کے مرکزی صدرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج 21 ویں آغوش سنٹر کے افتتاح پر میجر جنرل نعیم اختر,بریگیڈیر رضوان,بریگیڈیر طارق اور کرنل بلال سمیت ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان اوریہاں کے عمائدین مبارکباد کے مستحق ہیں اور ایک سال قبل میجرجنرل نے پشاور میں آکر خواہش ظاہر کی تھی کہ شمالی وزیرستان میں آغوش قام کریں گے آج ان کو عملی جامہ پہنایا گیا انہوں نے کہا کہ 2005 کے زلزلے میں 80 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوگئے اور موقع پر ایک طرف پاک فوج کے جوان تو دوسری طرف الخدمت فاؤنڈیشن کے ہزاروں رضاکار موقع پر خدمات دینے کیلئے موجود تھے اور تین دنوں میں فیلڈ ہسپتال قائم کیا جس میں 45 ہزار سرجریز ہویں اور پاکسانیوں سمیت بیرون ممالک سے آنے والے ڈاکٹروں نے اس میں حصہ لیا بحالی کاموں میں 23 ہزارمکانات تعمیر کئے پہلا آغوش2006میں قام کیاجس میں 200 یتیم بچے داخل کے درجن سے زاد زیرتعمیر ہیں 2ہزارسے زاد بچے جنہیں گھر کی چھت تو میسر ہے لیکن سکول جانے اوردیگربنیادی سہولیات سے قاصر ہیں ان کو رجسٹرڈ کرکے فیملی سپورٹس آفیسرتعینات کئے21 ہزار بچوں کی کفالت کی جارہی ہے اور سات مختلف شعبوں میں الخدمت فانڈیشن خدمات انجام دے رہی ہے جن میں آغوش,صاف پانی,ہیلتھ سنٹرز,ایمبولینس سروس ودیگر شعبے شامل ہیں۔

آغوش وزیرستان میں61 یتیم بچے داخل ہیں مذید یہ تعداد بڑھائے گی اور یہ سنٹر شہید اسد اللہ کے نام سے  منسوب کیاہے جوکہ الخدمت فانڈیشن شمالی وزیرستان کے صدر تھے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کے زیراہتمام اربوں روپے کے مختلف پراجیکٹس جاری ہیں ترکی میں زلزلہ کے بعد ترکی کے صدر نے الخدمت فاونڈیشن کے رضاکار طلب کئے جنہوں نے ترکی میں بہترین خدمات سرانجام دیے جس پر انہیں ترک حکومت کے سب سے بڑے اعزاز سے نوازاگیا گیا اور وہاں کے عوام نے واپسی پرقطاروں میں کھڑے ہوکراورتالیاں بجاکررخصت کیا تقریب سے ڈپٹی کمشنر شمالی وزرستان ریخان گل خٹک نے بھی خطا ب کیا اور کہا کہ آج کا دن تاریخی دن ہے کیونکہ شمالی وزیرستان میں کوئی یتیم خانہ نہیں تھا اور اس میں پاک فوج کے مقامی آفسران اور میجر جنرل کا اہم کردار ہے الخدمت فاونڈیشن جیسی این جی او میں نے کسی سیاسی جماعت میں نہی دیکھی اس آغوش کو چلانے میں ہم سب کوکرداراداکرنا ہوگا اور یتیم بچوں کی پرورش اور انکی تربیت کیلے وزیرستان کے مذہبی لوگوں کوبڑھ چڑھ کر حصہ لیناہوگا اس موقع پر الخدمت فانڈیشن کی جانب سے پاک فوج کے آفسران اورآغوش کے قیام میں کرداراداکرنے والوں میں شیلڈزبھی تقسیم کے گئے,