اسلام آباد( صباح نیوز)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر میرٹ کی بنیاد پر اعلی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کو فوری یقینی بنائے ،طویل عرصہ سے اعلی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث آزادکشمیر بھر کے مظلوم انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ،حکومت اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرے
ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ججز تعیناتی میں تاخیر سے شکوک و شہبات جنم لے رہے ہیں جس کا آزاد خطہ کسی طور متحمل نہیں ہوسکتا میرٹ اور اہلیت سے مغائر کوئی بھی فیصلہ نہ کیا جائے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں تمام تر وسائل کو برئوے کار لائے حکومت نے اپنی آئینی ذمہ داری کو پورا نہ کیا تو آزاد خطے کے عوام اسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے
ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ حکمران اپنے دعوں کے مطابق ہرشعبے میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنائیں اور اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر تقرریاں کی جائیں تا کہ عام آدمی کی مشکلات میں کمی آئے ۔