تحریک کشمیربرطانیہ ویورپ کا پورے یورپ میں ہفتہ حق خودارادیت منانے کا اعلان


برمنگھم( صباح نیوز)تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی اور یورپ کے صدر محمد غالب نے مشترکہ طوپر اعلان کیاہے کہ تحریک کشمیرکے زیرا ہتمام پورے یورپ میں کشمیریوں کے بنیادی حق حق خودرادیت کے حصول کے لیے ہفتہ حق خودارادیت منایاجائے گا۔

انھوںنے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے آٹھ ارب انسانوں کو یہ حق حاصل ہے کہ تو کشمیریوں کو ا س حق سے کیوں محروم کیا جارہاہے ،یہ کشمیریوں کا بنیادی حق ہے ،جب تک کشمیریوں کو یہ حق مل نہیںجاتااس وقت تک کشمیری دنیا کے ہر فورم پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،کشمیریوں کو یہ حق اقوام متحدہ کا چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادیں فراہم کرتی ہیں،انسانی آزادیوںپر یقین رکھنے والی ہر اقوام اس کو تسلیم کرتی ہیں،خود ہندوستان کی قیادت نے بھی کشمیریوں کے اس حق کو تسلیم کررکھاہے۔

انھوں نے کہاکہ حق خودارادیت مہم کے دوران آگہی مہم چلائی جائے گی اہل دانش اور ممبران پارلمنٹس سے ملاقاتیں کی جائیں گی ،میڈیا کے ذریعے دنیا کو باور کرایا جائے کہ وہ کشمیریوں کا ساتھ دے،اس موقع پر سیمینارزاورکانفرنسز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

انھوں نے یورپ میں بسنے والے تمام کشمیریوںاور انسانی آزادی وںپر یقین رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں ان کا ساتھ دیں۔انھوں نے کہ کہ تہذیب یافتہ اس دور میں انسانی حق کو سلب نہیں کیاجاسکتا،ہندوستان ہٹ دھری کی بنیاد پر کشمیریوں کے حق کو سلب کررہاہے تو عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ ہندوستان کابائیکاٹ کرے۔جب تک ہندوستان کشمیریوں کو یہ حق نہیں دیتااس وقت تک عالمی برادری ہندوستان کو بائیکاٹ جاری رکھے۔