اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی افریقہ کے آرچ بشپ اور سابق صدر نیلسن منڈیلا کے قریبی ساتھ ڈیسمونڈ ٹوٹو کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
نیلسن منڈیلا کےمعتمدِ خاص، نسلی عصبیت کیخلاف جدوجہد کے پیکر اور انسانی حقوق کے علمبردار نوبل انعام یافتہ آرچ بشپ ڈیسمونڈ ٹوٹوکےانتقال پر دلی تعزیت کااظہارکرتا ہوں۔ آزادی اور قومی مفاہمت کے دوران ان کا اہم کردار آئندہ نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 26, 2021
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ” نیلسن منڈیلا کے معتمدِ خاص، نسلی عصبیت کیخلاف جدوجہد کے پیکر اور انسانی حقوق کے علمبردار نوبل انعام یافتہ آرچ بشپ ڈیسمونڈ ٹوٹو کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہارکرتا ہوں۔ آزادی اور قومی مفاہمت کے دوران ان کا اہم کردار آئندہ نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔”خیال رہے کہ ڈیسمونڈ ٹوٹو کا انتقال 90 برس کی عمر میں ہوا ہے۔
انہوں نے جنوبی افریقہ میں سفید فاموں کی سیاہ فاموں کے خلاف نسلی عصبیت کے خلاف نیلسن منڈیلا کے ساتھ مل کر مہم چلائی اور ملک سے نسلی عصبیت کا خاتمہ کیا۔ انہیں سنہ 1984 میں نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔