گلگت(صباح نیوز)نذیر احمد ایڈووکیٹ گلگت بلتستان اسمبلی کے بلا مقابلہ سپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔نئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ سے جاوید منوا چیئرمین پینل نے حلف لیا، سابق سپیکر سید امجد زیدی کے خلاف بدھ کو عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی گئی تھی،
ایوان میں قرارداد کے حق میں 21 ووٹ پڑے ایک ووٹ مخالفت میں پڑا۔حکومت اور اس کے اتحادی اراکین اسمبلی نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا جس کے بعد نذیر احمد ایڈووکیٹ گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے۔یاد رہے کہ پارٹی معاہدے کے تحت امجد زیدی نے ڈھائی سالہ مدت مکمل کرکے مستعفی ہونا تھا، امجد زیدی کے مستعفی ہونے سے انکار پر تحریک عدم اعتماد لائی گئی۔