سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے ایک شخص فوت ہوگیا۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4519ہوگئی ہے۔
اس دوران پچھلے 24گھنٹوں میں جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 59ہزار 447ٹیسٹ کئے گئے جن میں4مسافروں سمیت مزید 141 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 40ہزار 434تک پہنچ گئی ہے۔
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 141افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 23جبکہ کشمیر میں 118افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 118افراد میں ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹا ہے جبکہ دیگر 117افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔
کشمیر میں متاثر ہونے والے 118افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 58، بارہمولہ میں 7، بڈگام میں 8، پلوامہ میں 6، کپوارہ میں 10، اننت ناگ میں 9، بانڈی پورہ میں 8، گاندربل میں 10، کولگام میں 1 جبکہ شوپیان میں 1شخص متاثر ہوا ہے۔
وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 14ہزار 463تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک شخص کی جان گئی ہے۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2323ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھنپور، سانبہ، کشتواڑ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 23افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔
جموں صوبے میں مثبت قرار دیئے گئے 23افراد میں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 20افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 23افراد میں جموں میں 14، راجوری میں 1، ڈوڈہ میں 5، کٹھوعہ میں 1،پونچھ میں 1 جبکہ رام بن میں ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 25ہزار 971ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا متاثرین کی تعداد 2196بنی ہوئی ہے