اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، اسمگلرز گرفتار


اٹک ،چارسدہ،کوئٹہ (صباح نیوز)اے این ایف نے  مختلف کارروائیوں میں منشیات برآمد کر لی ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے اٹک چھچھ انٹر چینج کے قریب کارسے2 کلو 460 گرام افیون برآمد کی ،اٹک اور صوابی کے رہائشی 3 ملزمان گرفتارکیا۔

پشاور چارسدہ روڈ کے قریب گاڑی سے 24 کلو افیون،18کلوچرس برآمد ہوئی۔ کوئٹہ سے سندھ منشیات سمگلنگ کی کوشش نا کام بنادی گئی۔ اے این ایف نے کہا کہ جعلی سرکاری گاڑی اور جعلی سرکاری یونیفارم پہنے ملزم سے منشیات برآمد ہوئی،گاڑی سے700 کلو چرس برآمد ہوئی۔

ملزم کی نشاندہی پرکوئٹہ سے ایک اور جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی کارسے 100 کلوچرس برآمد کی گئی۔کوئٹہ کے رہائشی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان اے این ایف نے کہا کہ گرفتارملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا گیا۔