کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی جمعتہ المبارک 26مئی کو ژوب میں سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کے خلاف یوم احتجاج منائیگی امرائے اضلاع برادر تنظیمات یوم احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرزپر بھر پور احتجاج کریں سراج الحق کے قافلے پر حملے کی تحقیقات کیے جائیں اب تک حکومت انتظامیہ اور ایجنسیاں خاموش کیوں ہیں ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بلوچستان کا ہیرو بن گیا انشاء اللہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جار ی رکھیں گے۔قوم کے مسائل کے حل اور لٹیروں کے خلاف 4ماہ قید بے گناہی میں رہا ۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر جدوجہد جاری رکھے گی۔ بدھ کو اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ سراج الحق پر حملہ ،سیکورٹی فراہم نہ کرنے کے حوالے سے تحقیقات سے باخبر رکھا جائے سراج الحق غیر متنازعہ ،قومی ،انقلابی لیڈرہیں سراج الحق عوام کی امنگوں کوترجمان اور ہزاوروں یتیموں کی کفالت ،لاکھوں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں سراج الحق پر حملہ اسلام ،پاکستان کے دشمن کر رہے ہیں ۔سراج الحق پر حملے کی تحقیقات کی جائے کون سی قوتیں ملوث اور حکمرانوں نے سیکورٹی کیوں فراہم نہیں کی۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ رہاہوگیے انشاء اللہ اب دوبارہ عوامی حقوق کی جدوجہد شروع کریں گے بلوچستان کے مظلوم پریشان حال عوام کوجماعت اسلامی حقوق دے سکتی ہے حکمران سیاسی جماعتیں اور مقتدر قوتیں مخلص ہو توعوام کے حقوق کا دفاع کیا جاسکتاہے ۔عوام کے حقوق کا دفاع دیانت دار دین دارعوام سے مخلص قیادت کر سکتی ہے ۔حکومت لٹیروں ،دعوام دشمنوں کا راستہ روکھنے کیلئے مخلصانہ جدوجہد کریں آئین ایم ایف ورلڈ بنک عوام وپاکستان دشمن ادارے ہیں اس لیے ان سے جتنی جلدی ہوسکیں جان چڑھائی انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے مل کر ملک کو آئی ایم ایف اور عالمی طاقتوں کا غلام بنایا، ان کی پالیسیوں میں یکسانیت ہے،یہ کسی ایک شعبہ میں بھی بہتری نہیں لاسکیں، ان کی مفادات کی سیاست سے ملک بدترین بحران کا شکار ہوا۔ ان کو بار بار اقتدار ملا مگر انہوں نے ہر دفعہ عوام کو دھوکا دیا، حکمران سیاسی جماعتیں بری طرح ایکسپوز ہو گئی ہیں ،یہ ڈلیور کرنے میں مکمل ناکام رہیں ،انہیں آئندہ سو سال بھی اقتدار کا موقع ملے توبھی یہ بہتری نہیں لا سکتی۔ استحصالی نظام سے جان چھڑانے اور جدید اسلامی فلاحی پاکستان کے قیام کے لیے قوم جماعت اسلامی کے ساتھ تعاون کریں۔ محرومیوں سے نجات کے لیے بلوچستان کے باسی جماعت اسلامی کو خدمت کا موقع دیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان اور گوادر کے عوام کیساتھ کھڑی ہے جب کہ نائب امیر زاہدا ختر بلوچ نے ژوب میں جماعت اسلامی کے قافلے اورقائد عوام سراج الحق پر خودکش دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے علمائے کرام ،طلباء اور عوام الناس سمیت مزدورمحنت کش اس احتجاج کو کامیاب بنا نے کی اپیل کی ہے جماعت اسلامی کے ذمہ داران یوم احتجا ج کے حوالے سے بھر پور تیاری کریں سراج الحق دنیابھر کے اسلامی تحریکوں کے رہنما ،امت مسلمہ کالیڈراور جماعت اسلامی کا قائد ہے ۔امت مسلمہ ،پاکستان کے عوام ،دینی جماعتوں کے قائدین اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔حکمران سراج الحق کو ہرجگہ سیکورٹی فراہم کریں سیکورٹی فراہم نہ کرنے کی وجہ سے اس قسم کے حملے ہورہے ہیں جو افسوس ناک ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے نوجوانوں کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی امت کے اتحاد کا علمبردار،ملک گیر منظم دینی سیاسی جمہوری پارٹی ہے۔جماعت اسلامی کی دینی سیاسی جمہوری پارلیمانی خدمات کیساتھ ملک بھر کے عوام کے سماجی فلاحی خدمات ہے ۔انہوں نے جماعت اسلامی اور ان کے قائدین کیساتھ ہمدردی کرتے ہوئے سراج الحق اورجماعت اسلامی کے قائدین وکارکنان کے بچ جانے اور اللہ کی طرف سے خودکش حملہ ناکام ہونے پر اطمینان وخوشی کا اظہار کرتے ہوئے قائدین کیلئے نیک تمنائوں کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ امت کے اتحادویکجہتی دشمن کی سازشوں کوناکام بناسکتے ہیں ۔دشمن ہمیں لسانیت فرقہ واریت سمیت مختلف طریقوں سے تقسیم اور تباہ کرنے کیلئے سازشیں کر رہے ہیں ہم سب نے ملکر انہیں ناکام بناناہے ۔دشمن کے مقابلے میں ہمیں متحد ہونا ہوگا ۔حکمران طبقات سیکورٹی ادارے عوام بلخصوص علمائے کرام دینی قائدین کی سیکورٹی میں غفلت کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ اپنی سیکورٹی کیساتھ ان قائدین کی سیکورٹی کابھی انتظام کریں ۔سراج الحق غریب عوام کا مقدمہ پورے مک میں لڑرہے ہیں. سیاسی محاذ پر بھی مذاکرات اور مفاہمت کے لیے کوشاں ہیں. ملک میں امن اور استحکام کو خوشحالی کا راستہ قرار دیتے ہیں. جماعت اسلامی کے قائد اور کارکنان کو ٹارگٹ کیا گیا. اللہ تعالیٰ شریروں کے مقابلے میں زیادہ طاقت ور محافظ ہے. جماعت اسلامی امرا پر ہر دور میں ظلم زیادتی اور جبر روا رکھا گیا. الحمدللہ! جماعت اسلامی ہر محاذ، آزمائش میں سرخرو رہی ہے۔ بلوچستان کے عوام کے حقوق، لاپتہ افراد کی بازیابی اور امن و سلامتی کے لیے تحریک جاری رہے گی۔ “حق دو گوادر تحریک” کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن کی قیادت میں بلوچستان بیدار ہورہا ہے۔ کوئی طاقت بلوچستان کے عوام کے حقوق کی بازیابی میں رکاوٹ نہیں بن سکتی#