سندھ میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے،اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں لاکھوں لوگوں کے لئے وزیر اعظم ترقیاتی پیکج کے تحت براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے،اس سہولت سے تعلیم اور روزگار دونوں کے مواقع حاصل ہوں گے ،جئے سندھ جئے، سندھ وارا جئین۔