لاہور(صباح نیوز) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عنقریب نواز شریف وطن واپس آنے والے ہیں،کہ عمران خان سے زیادہ ڈرپوک آدمی سیاست میں نہیں ہے۔
لاہور میں خواجہ سعد رفیق کے والد خواجہ رفیق کی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایازصادق نے کہاہے کہ مخالفین خوفزدہ ہیں کہ کہیں شہباز شریف لندن نہ چلے جائیں، آئندہ لندن گیاتو نوازشریف میرے ساتھ آئیں گے ، ان کی مسکراہٹ سے اندازہ لگالیں کچھ ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان سے زیادہ ڈرپوک آدمی سیاست میں نہیں ہے،ان کی گڈ گورننس بیڈ گورننس بن چکی ہے جبکہ نواز شریف نے اپنے سارے فیصلے اللہ کی عدالت میں چھوڑ دیئے ہیں۔