شاہ لطیف یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کے اغوا کی کوشش ناکام


نوشہروفیروز( صباح نیوز ) ملسح افراد کی شاہ لطیف یونیورسٹی بس میں سوار طالبہ خوشبو بھٹی کو اسلحہ کے زور پر  اغوا کرنے کوشش، ساتھی طلبہ نے ناکام بنادی، مزاحمت پر تین طالبعلم زخمی، طلبہ طالبات کا قومی شاہرہ پر احتجاج ملزمان کو گرفتار کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق امن و امان کی بگڑتی ہوئی صوتحال یونیورسٹی کی طالبات یونیورسٹی کے ہوائنٹ میں بھی غیر محفوظ، مسلح افراد نے نوشہروفیروز کے نواحی علاقہ محراب پور کی طالبہ خوشبو بھٹی کو شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے پوائنٹ سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی جس پر ساتھی طلبہ نے اسلحہ برداروں سے مزاحمت کر کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی، جبکہ  ملسح افراد نے تین طالب علم مہتاب عامر صدام عامر اور کلیم اللہ کو زدوکوب کرکے  زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کے خلاف طلبہ و طالبات نے قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

اس موقع پر طالبہ خوشبو بھٹی نے میڈیا کو بتایا کہ مبینہ  ملزم صدام وسان  یونیورسٹی میں پڑھتا ہے اس نے اپنے ساتھیوں سمیت یونیورسٹی پوائنٹ پر  روک کر مجھے اسلحہ کے زور پر اغوا کرنے کی کوشش کی ہے جس پر پوائنٹ میں موجود ساتھی طالب علموں نے مزاحمت کی اور مجھے بچایا ورنہ یہ غنڈے مجھے اغوا کرکے لے جاتے پولیس نے زخمی طالب علموں کو اسپتال منتقل کردیا ہے اور ملزمان کیخلاف رپورٹ درج کرلی ہے پولیس ذرائع کا کہنا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی ہے جلد ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔