گوادر(صباح نیوز) حق دو تحریک کے قائد ،جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے ڈی آئی جی پولیس جاویدجسکانی سے گوادرمیں ملاقات کی ۔ملاقات میں مکران ڈویژن میں منشیات کے تدارک روک تھام ،منشیات فروشوں سے نجات ،منشیات کی وجہ سے تباہی وبربادی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔
اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ منشیات کے روک تھام کیلئے عملی اقدامات ناگزیرہے ۔منشیات کے عادی افراد کامنشیات سے روک تھام اوران کا بروقت علاج وقت کی اہم ضرور ت ہے۔منشیات فروشوں کے روک تھام کیلئے حکومت وقت کو عملی مخلصانہ اقدامات کرنا چاہیے منشیات فروشوں کا سوشل بائیکاٹ بھی کیاجائے ۔منشیات فروش گوادرڈویژن سمیت پورے سماج کیلئے ناسور زہر قاتل بن گیے ہیں منشیات فروش انسانیت کے دشمن ہیں ان دشمنوں کا سب ملکر مقابلہ کریں یہ ہمارے مستقبل کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں ان انسانیت دشمنوں کیلئے رعایت عوام وانسانیت دشمنی ہے ۔
اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس جاوید مسکانی نے کہاکہ منشیات فروشوں کو کسی صورت رعایت نہیں دیں گے منشیات اور منشیات فروشوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے انتظامیہ ان ظالموں سے نجات کیلئے غفلت وکوتاہی نہ کریں دیانت داری منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنا ہوگا منشیات کے خاتمے،منشیات فروشوں سے نجات ،اس ناسور کے شکار افراد کابروقت علاج اس سلسلے میں عوام انتظامیہ اور حکومت مل کر بھر پور مخلصانہ کردار اداکریں گے ۔انتظامیہ ،حکومت حق دو تحریک کی اس جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیگی یہ سب کا مشترکہ مسئلہ ہے عوام اور منشیات دشمن تحریکیں ملکراخلاص ونیک نیتی کیساتھ کام کریگی تو حالات واقعی اوربہت جلد ٹھیک ہوں گے۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حکومت وانتظامیہ منشیات فروشوں کے سامنے کمزوری نہ دکھائیں اور حکومت وانتظامیہ میں جو راشی وظلم کرپٹ آفیسرزان ظالموں کا ساتھ دے رہے ہیں یا ان کی سرپرستی کررہے ہیں حکومت وانتظامیہ کے اچھے باکردار لوگ ہم سب ملکر ان انسانیت دشمنوں کا جینا حرام کریں گے اگر حکومت وانتظامیہ نے اس حوالے سے ہمارا ساتھ نہیں دیا توہم مکران سمیت بلوچستان بھر میں بھر پورمہم وتحریک چلائیں گے .