سری نگر: مقبوضہ کشمیر میںکرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون وائرس کے تین کیس سامنے آنے کے بعد کرونا پابندیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ماسک نہ پہننے والے افراد پر 200روپے جبکہ دوسری مرتبہ 500روپے کا جرمانہ عائد کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔
جموں میں انتظامیہ نے بغیر ماسک پہننے راہگیروں، ڈرائیوروں پر جرمانہ بھی عائد کیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ روز کرونا وائرس سے ایک شخص فوت ہوگیا ہے۔ اس طرح کرونا وائرس سے جموں و کشمیر میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4515ہوگئی ہے۔
اس دوران پچھلے 24گھنٹوں میں جموں و کشمیرمیں کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے 34ہزار ٹیسٹ کئے گئے جن میںسے 125افراد کی رپورٹیں مثبت قراردی گئی ہیں۔ادھر جموں میں تین افراد اومیکرونسے متاثر پائے گئے تھے۔یہ تینوں کیس جموں کے ہوزوری باغ، تلاب تلو اور سروستی وہار میں پائے گئے ہیں۔
منگل کی شام محکمہ صحت و طبی تعلیم نے جموں شہر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون ویرنٹ کے تین مثبت معاملات کی تصدیق کرتے ہوئے ٹیوٹ میں کہا این سی ڈی سی نے جموں کلسٹر میں تین اومیکرون کیسز کی تصدیق کی ہے۔ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ جن علاقوں میں اومیکرون کے مثبت معاملات کی تصدیق ہوئی ہے وہاں کی پوری آبادی کا آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا جائے گا۔ٹویٹ میں لوگوں سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے وضع کئے گئے قوائد و ضوابط پر عمل کرنے خصوصا ماسک پہننے اور بھیڑ بھاڑ جمع کرنے سے پرہیز کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔