کراچی(صباح نیوز) اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے قرض کی تفصیلات جاری کردیں ہیں۔
رواں سال مارچ میں مجموعی قرض 57 ہزار 122 ارب 50 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ فروری میں پاکستان کا مجموعی قرض 54 ہزار 400 ارب روپے تھا، مارچ میں پاکستان کے قرض میں فروری کے مقابلے میں 2 ہزار 685 ارب روپے کا اضافہ ہوا جو 4.9 فیصد بنتا ہے۔ دسمبر 2022 میں پاکستان کا مجموعی قرض 51 ہزار 58 ارب 20 کروڑ روپے تھا، جون 2022 میں پاکستان کا مجموعی قرض 47 ہزار 832 ارب 40 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔
گزشتہ سال مارچ میں پاکستان کا مجموعی قرض 43 ہزار 12 ارب 70 کروڑ روپے تھا جو رواں سال 32.8 فیصد اضافے سے 57 ہزار 122 ارب روپے ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2022 سے مارچ 2023 کے عرصے میں پاکستان کے قرض میں 14 ہزار 109 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔