پاکستان اور کوریا کے درمیان قرض معطلی کے معاہدے پر دستخط

اسلا م آباد(صباح نیوز)پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان قرض معطلی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ معاہدے کے تحت کوریا نے پاکستان کے ذمے تقریبا 2 کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی موخر کر دی۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق قرض کی ادائیگی جی20ڈیبٹ سروس معطلی اقدام کے تحت کی گئی، یہ رقم ابتدائی طور پر جولائی اور دسمبر 2021 کے درمیان واجب الادا تھی۔

اعلامیے کے مطابق مذکورہ قرض اب 6 سال کی مدت میں سالانہ اقساط میں ادا کی جائے گی، اس میں ایک سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے۔