پٹرولیم مصنوعات میں 7سے 10روپے تک کمی کا امکان


اسلام آباد(صباح نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  منگل سے 7 سے 10روپے تک کمی کا امکان ہے۔

اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ۔

اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 7 سے 10 روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک کمی ممکن ہے۔