کوئٹہ(صباح نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کے اعلان کے بعد جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے بلوچستان بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گئے۔
جمعیت علما اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کال پر جے یو آئی ف کا قافلہ حب اور لسبیلہ سے روانہ ہو گیا۔
جے یو آئی ف کے رہنما شاہ محمد صدیقی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر بلوچستان بھر سے قافلے روانہ ہو ئے ہیں۔جمعیت علما اسلام مستونگ کا قافلہ اسلام آباد جانب روانہ ہو گیا۔