راولپنڈی (صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم اور صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان نے کہاہے کہ احاطہ عدالت سے عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی ہے توحفاظتی ضمانت کے لیے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں موجود گوادرکے قائد مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی گرفتاری کیسے قانونی ہوسکتی ہے جسٹس صاحبان اشرافیہ کوریلیف اور جھولیاں بھرکرانصاف اور مزدوروں کے قائدکے ساتھ ظلم کا رویہ کیوں رکھے ہوئے ہیں ۔
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی بلوچستان اور گوادرکے مظلوم مچھیروں کے حقوق کا تحفظ کرنے والے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کوڈی پی اوگوادرنے احاطہ عدالت سے گرفتارکیا 130دن ہوئے جیل کی سلاخوں میں بندمذہبی وسیاسی رہنما چیف جسٹس سپریم کورٹ کے انصاف کے منتظرہیں راتوں کوجاگ کر ریلیف دینے والے جسٹس صاحبان نے سپریم کورٹ میں دائرمولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی پٹیشن کو3منٹ بھی نہ سنا ،ضمانت دی نہ ہی کوئی ریلیف دیا آخربلوچستان کے عوام کے حقوق مانگناکون سابڑاجرم ہے ،پورے ملک کوآگ لگانے والوں کوطلب کرکے خوشی کااظہارکرنے والے معززصاحبان مظلوموں کے ترجمان کوانصاف دے کرگوادرکے مچھیروں کوبھی خوشی کا موقع دیں ۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ ہدایت الرحمن بلوچ کوفی الفوررہا کیا جائے اور ظلم پرمبنی مقدمات ختم کئے جائیں ۔