کراچی (صباح نیوز)کراچی میں خاتون سے دست درازی کے ملزم کو سزا سنا دی گئی۔کراچی کی مقامی عدالت نے خاتون سے دست درازی اور نازیبا تصاویر کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے مجرم کو 2 سال قید کی سزا اور 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔مجرم ضمانت پر رہا تھا تاہم عدالت نے سزا سناتے ہی مجرم کی ضمانت منسوخ کر دی۔ جس کے بعد مجرم نے سزا سننے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی۔عدالت نے مجرم کو جیل بھیج دیا۔ مجرم کے خلاف تھانہ اتحاد ٹاون میں ستمبر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔