الخدمت فاؤنڈیشن نے دکھی انسانیت کی خدمات میں تاریخ رقم کی، مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن نے دکھی انسانیت کی خدمات میں تاریخ رقم کی ۔ الخدمت کے کام میں مخیر حضرات، معاونین رضاکاروذمہ داران ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔دیانت داری ،اخلاص ،نیک نیتی اور صبروتحمل سے اس کام میں مزید بہتری آسکتی ہے۔جماعت اسلامی کا کام اسلامی نظا م کے نفاذ کی جدوجہدکیساتھ پریشان حال ،مصیبت زدہ اور غربت کے شکار انسانیت کی خدمت بھی ہے ۔جماعت اسلامی ہی ظلم وجبر ناانصافی کے اس ظالمانہ بے رحمانہ نظام کو تبدیل کرکے اسلامی نظامِ حکومت دے سکتی ہے سب کو آزمانے کے بعد پریشان حال باشعور عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے ہے۔

ان خیالات کاا ظہارانہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران کیلئے ”افرادسازی ،مستقبل کی تعمیر نو،صلاحیت سازی ”ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تربیتی ورکشاپ میں جماعت اسلامی والخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی ذمہ داران قائمقام صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،نائب امیر صوبہ مولانا عبدالکبیر شاکر ، کوئٹہ کے قائمقام امیر ضلع ڈاکٹر نعمت اللہ ،الخدمت  فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمدکرد ،جنرل سیکرٹری قمرابراہیم ،نائب صدر اعجازمحبوب سمیت دیگر صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی ۔

جماعت اسلامی خواتین بلوچستان کی ناظمہ شازیہ عبداللہ ،الخدمت  فاؤنڈیشن خواتین ونگ بلوچستان صدر یاسمین اچکزئی سمتی جماعت اسلامی والخدمت خواتین ونگ کی ذمہ داران نے بھی شریک رہے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمدکرد ودیگر ذمہ داران نے کہاکہ الخدمت کے کام میں ہم پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ہمیں ہر سطح پر دیانت داری ،اخلاص نیک نیتی کو اہمیت دینی ہے ہمارے کام میں اگر دیانت دار ی ایمانداری نہ ہوتومخیر حضرات عوام ہم پر اعتماد نہیں کرتے اور اگر خدانخواستہ ہم سے کوتاہی وغفلت ہوجائے توہماری دنیا وآخرت کیساتھ جماعت اسلامی والخدمت کی بدنامی ورسوائی بھی ہوگی ۔دیانت داری واخلاص سے خدمت کرنے والے اللہ کے پسندیدہ ونیک اور بہترین انسان ہوتے ہیں ۔ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے دیانت داری ونیک نیتی پر توجہ دینا ہے انشاء اللہ پریشان حال مخلوق کی دیانت داری سے خدمت کرنے سے ہم سے پریشانی ومشکلات اور تنگ دستی ختم ہوتی اور دنیا وآخرت میں ہمیں سرخروئی ملیگا ۔جماعت اسلامی پر مخیر حضرات کااعتماد ہماری کامیابی کیساتھ ہمارا امتحان بھی ہے اللہ تعالیٰ اس امتحا ن میں ہمیں سرخرو وکامیاب بنائیں تاکہ روحانی سکون کیساتھ آخرت کی کامیابی اور دنیاکی خوشحالی ونیک نامی بھی میسر ہو۔

جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کے درمیان اس طرح کی سرگرمیاں جہاں کام میں بہتری ووسعت لے آئیگی وہاں تربیت وسیکھنے کا بھی موقع ملیگاجماعت اسلامی نظام کو تبدیل کرکے اسلامی بنانے کیلئے پریشان حال بندوں انسانیت کی خدمت کررہی ہے یہ بھی ہمارا اعزازہے ملک میں سیاسی ودینی اور قوم پرست پارٹیوں پرعوام کیوں اعتماد نہیں کرتی اس لیے کہ دیانت وخدمت کا بہترین کام صرف جماعت اسلامی کے ذمہ داران وکارکنان کر سکتے ہیں اس دنیاوی کامیابی کو دیانت داری واخلاص سے ہم آخرت کی دائمی کامیابی بناسکتے ہیں