لاہور(صباح نیوز)پاکستانی معروف سینئراداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کر گئے ہیں۔
اداکارہ نے یہ افسوسناک خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
نادیہ جمیل نے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم اللہ کے ہیں اور اللہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں، براہ کرم میرے والد کے آخری سفر کے لیے دعا کریں۔
یاد رہے کہ اس سے ایک دن قبل نادیہ جمیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کو والد کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع دی تھی اور دعاں کی اپیل کی تھی۔