جے یو آئی کی کامیابی سے پی ڈی ایم مضبوط ہوئی ، حافظ حمد اللہ


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جمعیت علمائے سلام کی کامیابی سے پی ڈی ایم مضبوط ہوئی ۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جے یو آئی کی کامیابی اپوزیشن کی کامیابی ہے،مریم نوازکی مولانا فضل الرحمن کو مبارکباد خوش آئند ہے ، یہ ایک جمہوری روایت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں شریف فیملی کو جنید صفدرکی شادی پرمبارکباد پیش کرتی ہیں۔انہوں نے اس بات کا عزم کیا کہ پی ڈی ایم پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کا جنازہ نکالے گی۔