کیچ (صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع کیچ میں واقع میرانی ڈیم حالیہ بارشوں کے باعث پانی سے بھر گیا ۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق کیچ میں میرانی ڈیم کے سپل وے سے پانی کا اخراج جاری رہا۔
محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ میرانی ڈیم میں سپل وے کی سطح 244 فٹ ہے، جبکہ پانی کا اخراج 244 اعشاریہ 60 فٹ ہے۔
واضح رہے کہ کئی روز سے بلوچستان بھر میں بارشیں جاری ہیں، جن کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہو چکی ہے۔