لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواکے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مستردکردیاہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ حکمران جماعت کی شکست کمرتوڑ مہنگائی، تباہ کردینے والی قیمتوں میں اضافہ اور گورننس کی تباہی کے خلاف غصے کااظہار ہے۔ شہباز شریف کاکہنا تھاکہ یہ اس تجربے کے خاتمہ کا آغاز ہے جس نے قوم کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
جبکہ شہباز شریف نے ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر شمسی کی زندگی خدمت خلق میں گزری۔ ان کی وفات طب، تحقیق اور خدمات عامہ کے شعبے میں بڑا نقصان ہے۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین ۔