کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ یکم مئی کومحنت کشوں کے ترجمان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے نام کرنے کیلئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر گوادر بلوچستان کے حقوق کے حصول مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے مزدوروں عوام الناس کا عوامی احتجاج ہوگا ملک بھر میں جلسے ریلیاں مظاہرے ہوں گے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ مظلوموں کا قائد اور بلوچستان کا عوامی لیڈرہے ان کی رہائی کیلئے ہرسطح پر احتجاج کیا جائیگا ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحبت پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قانونی ضمانت میںر کاوٹیں کھڑی کرناکسی طرح بھی انصاف نہیں ملک دشمنوں کو ضمانت مل رہی ہے لیکن مظلوموں کویہ انصاف نہیں مل رہایہ بدترین ظلم ناانصافی اور انصاف کا قتل ہے ۔یکم مئی کو واہگہ سے پشاوراور چمن سے گوادر تک ہر جگہ گوادر کے عوام اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سے یکجہتی ،جھوٹے مقدمات ،گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جائیگا امرائے اضلاع ،برادرتنظیمات یکم مئی احتجاج کو کامیاب بنائیں ۔زندہ افرادکو لاپتہ کرنے،ساحل وبارڈر پر بھتہ خوری کے خلاف جماعت اسلامی جدوجہد کریگی ۔
جماعت اسلامی گوادر کے عوام کے ترجمانی اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ ،قومی اسمبلی ،سینٹ سمیت عوامی عدالت ہر سطح پر احتجاج وجدوجہد کر رہی ہے۔گوادر سے پوراملک اور چین مستفید ہواور گوادر کے عوام اس کے ثمرات سے محروم رہے یہ حکمرانوں مقتدر قوتوں کی نیتوں میں فتورکو ظاہر کر رہے ہیں ۔گوادربلوچستان کے عوام کو سہولیات ،بنیادی حقو ق فراہم کرنا حکمرانوں کی ترجیح ہوناچاہیے ۔لاپتہ افرادکو بازیاب ،بارڈرز،ساحل ،چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری ختم کیا جائے ۔عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ووٹ وحمایت دیں تاکہ قوم بحرانوں ومسائل اورمشکلات سے نکل سکیں یکم مئی احتجاج میں جماعت اسلامی برادر تنظیمیں سمیت مزدوروں کی تنظیمیں اورلیڈر بھی شرکت کریں گے