کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ عدالتوں میں بیٹھے منصفوں کو بھی ایک دن کٹہرے مین کھڑاہونا پڑے گاسیاسی دبائو قبول کرنا بھی عدالت کی توقیر نہیں،گوادرمیں یہی کچھ ہورہاہے آخرکون نوٹس لیگا ۔مولانا کو حقوق مانگنے پربلاوجہ جھوٹے مقدمات میں ساڑے تین ماہ سے قید میں رکھا گیاہے ۔کاش مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو ضمانت دینے کے حوالے سے عدالتیں آزادہوتی۔حکمرانوں کی بے حسی ۔ناکامی،لوٹ مار ،مقتدر قوتوں کے ناجائز پریشر ،لوٹ مار کی وجہ سے آج بلوچستان ریگستان ،عوام پریشان اور غربت وبے روزگاری اورپریشانی میں بدترین اضافہ ہوا ہے ۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ گرفتاری، جھوٹے مقدمات ،قید وبند،تشدد ہمیں حقوق سے نہیں رکھواسکتے۔بلوچستان کے عوام سے سوتیلے ماں کا سلوک ،حقوق غصب کرنا ،جائز حقوق کیلئے احتجاج کا موقع نہ دینا بدترین زیادتی ہے۔مقتدرقوتوں کاجائزحقوق مانگنے والوں ہر نارواناجائز پریشر سے عدالتوں پر سے عوام کا اعتماد اُٹھ رہا ہے ۔جائز حقوق کیلئے قانونی جدوجہد ہر شہری کا حق ہے یہ حقوق مقتدرقوتیں بلاوجہ نہیں نہیں چھین سکتے ۔ مولانا ہدایت الرحمان بلو چ نے عوام کو شعور اور قانونی جدوجہد کرنے والوں کو حوصلہ دیاجبکہ حکمران چاہتے ہیں کہ جائز طریقے سے حقوق مانگنے والوں کا راستہ روکاجاسکیں ۔مقتدرقوتوں کی وجہ سے بلوچستان کا ہر فرد مظلوم ہے ۔بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کرنے ،سیکورٹی فورسزومقتدر قوتوں کی لوٹ مار ،حکمرانوں کی غفلت وکوتاہی اور مظالم کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کیا جائیگا ۔جھوٹے مقدمات ،گرفتاری تشدداور بے بنیادجھوٹے پروپیگنڈے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وعوامی حقوق کی جدوجہد سے نہیں رکھواسکتا۔ مولاناہدایت الرحمان بلوچ پرجھوٹے مقدمات ،گرفتاری کے خلاف اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے 9مارچ کو احتجاج کیا جائیگا دھرنے ،ریلیاں اورعوامی احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے ۔مقتدر قوتیں چاہتی ہے کہ بلوچستان میں جائز جمہوری جدوجہد کا راستہ ہمیشہ کیلئے روکاجائے اور جو جائز قانونی حقوق مانگتے ہیں وہ بھی پہاڑوں کا رخ کریں جمہوری جدوجہد کے بجائے شرپسندوں کی جدوجہد حکمرانوں کو پسندہے دہشت گردی وشرپسندی میں مقتدرقوتوں کا ہر حوالے سے فائدہ عوام کا نقصان ہے مقتد رقوتوں کا جائز حقوق مانگنے والوں کا راستہ روکھنا بدترین جرم ہے #