شبلی فراز نے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی بری کارکردگی کی وجہ مہنگائی کے علاوہ کس چیز کو قراردےدیا؟


پشاور(صباح نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ  بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی پرفارمنس بری نہیں رہی۔

انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی پرفارمنس بری نہیں رہی، بہت سے حلقوں میں پی ٹی آئی کا مقابلہ پی ٹی آئی کے امیدوار وںسے ہی تھا، شکست کی وجہ بھی یہی رہی

 شبلی فراز نے مزید کہا کہ کچھ عوام کو مہنگائی کے حوالے سے شکایات بھی تھیں۔ انتخابات کے پرامن انعقاد پر خوشی ہے

وفاقی وزیر  نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس مستقبل کے لیے کوئی متبادل پلان نہیں، موجودہ الیکشن سے بہت کچھ سیکھا ہے، آنے والے انتخابات کے لیے تیاری کریں گے، الیکشن کے دوران 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، مجھ پر حملہ ہوا، جو نہیں ہونا چاہئے تھا۔