اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکی، ملائیشیا کے درمیان میڈیا روابط کو فروغ دیا جائیگا اور سہ ملکی مشترکہ ٹیلی ویژن قائم کیاجائے گا۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی اوآئی سی اجلاس میں مختلف مندوبین سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں وزیراعظم نے رحمت للعالمین اتھارٹی کاخصوصی ذکر کیا۔فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان،ترکی، ملائیشیا کے درمیان میڈیا روابط کو فروغ دیا جائیگا سہ ملکی مشترکہ ٹیلی ویژن قائم کیاجائے گا میڈیا اشتراک کیلئے فوکل پرسن بنادیئے گئے ہیں جوائنٹ میڈیا نیٹ ورک تشکیل دیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شدت پسندی کے معاملات سے نمٹنے کی ضرورت ہے او آئی سی پلیٹ فارم کے تحت اسکالرز کا ایسایونٹ تشکیل دیاجائے ایسایونٹ تشکیل دیاجائے جومذہبی مسائل میں رہنمائی کرسکے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے ذریعے تمام اسکالرز کو ایک جگہ اکٹھاکیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کے تحت ایسافورم تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو مذہبی بحث سے مسائل کوحل کرسکے رحمت العالمین اتھارٹی کے دائرہ کارکووسعت دی جائیگی اوآئی سی کیتحت ایساہی یونٹ تشکیل دیاجائے گا۔