اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ شبلی فراز پر درہ آدم خیل میں فائرنگ کی گئی ہے۔ خدا کا شکرہے شبلی فراز حملے میں محفوظ رہے بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ان پر کوہاٹ جاتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔