مولانا کی رہائی کے حوالے سے عدالت کا دوہرا معیار ،مقتدر قوتوں کی رکاوٹیں قبول نہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوغیرت مند مجبورمظلوم عوام کیلئے حقوق مانگنے پر دوماہ سے قید میں رکھا گیا ہے ۔مولانا کی رہائی کے حوالے سے عدالت کا دوہرا معیار ،مقتدر قوتوں کی رکاوٹیں قبول نہیں ۔یکم مئی کو گوادر میں احتجاج ودھرنا ہوگا امرائے اضلاع پریس کانفرنسز کے ذریعے گوادر دھرنے میں قافلوں کی شرکت کی تیاری کریں جماعت اسلامی مظلوم عوام کو حقوق دیکر بلوچستان کے عوام کو حقوق کی فراہمی کی راہ ہموارکر یگی عوام جماعت اسلامی،حق دو تحریک کا ساتھ دیں تاکہ ناانصافی ،بھتہ خوری ،رشوت ،ناانصافی سے ،مسائل مشکلات اورپریشانیوں سے نجات مل سکیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مقتدر قوتوں لٹیرے حکمرانوں نے بلوچستان اور گوادر کے عوام سے روزگار چھین لیا گیا ہے ٹرالرمافیا،بارڈرمافیااور چیک پوسٹ مافیانے تاجر مچھیروں ،تاجروں اورعوام کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ جلد رہا ہوکر عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد شروع کریں گے ۔مولانا بہت بہادر ان کے حوصلے بلند اور مسائل کے حل کیلئے پرامید ہے ۔ جھوٹے مقدمات قانونی طریقے سے ختم کرنے اور مولانا کی رہائی کیلئے احتجاج وقت کی اہم ضرورت ہے ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو ضمانت کے قانونی حق سے محروم کرنے والوں کو سب جانتے ہیں ہم ان کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کریں گے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ،حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پرجھوٹے مقدمات بناکر ،ساتھیوں کوگرفتارکرکے،دھرنے پر تشدد کر کے کس کی مددکی جارہی ہے حقوق کی جدوجہد کا راستہ کوئی نہیں روک سکتاہم قانونی طریقے سے آئینی حقوق کے حصول ،بھتہ خوروں چوروں لٹیروں عوام دشمنوں کا راستہ روک رہے ہیں ہم نے مظلوم عوام مچھیروں اور تاجروں کو حقوق دلانے کی قسم کھائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں قانون وانصاف نہیں ہر طرف بے انصافی لاقانونیت وبدعنوانوں کا دور دورہ ہے ۔جماعت اسلامی ملک کو مسائل سے نجات دلائیگی جماعت اسلامی وحق دوتحریک کے لاکھوں کارکنوں وعوام نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پر اعتماد کیاانشاء اللہ عوام دشمن بھتہ خور لٹیرے ناکام اور عوام کامیاب ہوں گے۔ جماعت اسلامی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی ،گوادرسمیت بلوچستان کے عوام کو حقوق دلانے ظلم سے نجات دلانے کیلئے ہرفورم پر آوازبلند کریگی بدقسمتی سے یہاں قاتل دہشت گرد لٹیرے اور بھتہ خور عوام دشمن آزاد جبکہ عوام کیلئے جائز قانونی حقوق مانگنے والے جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہیں