چمن ، زلزلے کے جھٹکے ،مکان منہدم ہونے سے3 بچے جاں بحق ، 5 افرادزخمی


چمن(صباح نیوز)چمن اورگردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،مکان منہدم ہونے سے ایک بھائی اور دوبہنیں جاں بحق اور خاتون سمیت 5زخمی ہو گئے ۔

لیویز کے مطابق چمن کے علاقے بلالزئی میں زلزلے کے باعث گرنے والے مکان کے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں، جبکہ ملبے تلے دب کر خاتون سمیت 5 بچے زخمی بھی ہوگئے ۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے گھر منہدم ہونے اور ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر نوید عالم نے کہا کہ زلزلہ معمولی تھا لیکن کچے مکانات رہائش کے قابل نہیں تھے۔