کوئٹہ(صبا ح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مقتدرقوتوں نے بلوچستان کے عوام کاسکون چھین لیا ہے بلوچستان کو سونا کا چڑیا بنادیا گیا ۔بلوچستان میں قتل وغارت گری ،ناانصافی ،عدالتی ،سیاسی ،انتظامی ناانصافی میں وفاق کیساتھ صوبائی حکومت اور اسٹبلشمنٹ برابرکے شریک ہیں مقتدرطبقے نے بلوچستان کو منافع بخش کاروبار بنادیا ۔منتخب نمائندوں کا کردار بھی ٹھیک نہیں مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے ناانصافی مظالم کے خلاف اور حقوق کے حصول کیلئے آوازبلند کیا جس کوعوامی پزیرائی بھی حاصل مگر بلوچستان سے صرف کمانے والے ناراض اور جھوٹے مقدمات بناکر تین ماہ سے قید کیا گیا ہے 3اپریل کا APCمسائل کے حل ،مقتدرقوتوں کے مظالم ناانصافی ختم کرنے اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وساتھیوں کی رہائی کی راہ ہموارکریگی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی پارٹیوں ،منتخب نمائندوں کو عوام سے مخلص ہونا ہوگا تاکہ اجتماعی مسائل حل ،پریشانی ،مظالم انصافی میں کمی آسکیں بلوچستان کے جگر گوشے قید میں ہے مگر قوم کے نام پر سیاست کرنے والے جب اقتدارمیں ہوتے ہیں تو خاموش جب اقتدارسے باہر آجاتے ہیں تو پھر مظلوم عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہوتے ہیں ۔حکومت واپوزیشن کو بلوچستان کے سلگتے اجتماعی مسائل پر متحد ہوکر بھر پور توانا آوازبلند کرنا چاہیے ۔بدقسمتی سے ایسانہیں ہے۔جماعت اسلامی نے پہلے بھی بلوچستان کے سلگتے اجتماعی مسائل ،لاپتہ افراد، ساحل ووسائل کی حفاظت ،بدعنوانی ،اپنوں وغیروں کی ناانصافی ،مظالم پر بھر پور تحریک چلائی آئندہ بھی انشاء اللہ بلوچستان کے سلگتے اجتماعی مسائل پر بھر پور آوازاُٹھائیں گے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ حقیقی معنوں میں انقلابی آئینی جدوجہدکے ذریعے مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوجائے جماعت اسلامی نے بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل ،
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وساتھیوں کی رہائی ،گوادر سمیت بلوچستان کے ساحل ،بارڈرووسائل روزگار،تعلیم وترقی کے حوالے سے متفقہ موقف اپنانے ،متحد ہوکر جدوجہد کرنے اور ملکر مظالم کے خلاف آوازبلند کرنے کیلئے 3اپریل کو کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ اس کانفرنس میں بلوچستان کے تمام سیاسی مذہبی قوم پرست پارٹیوں ،تاجروں سمیت دیگر طبقات کے قائدین شرکت کریں گے کانفرنس سے بلوچستان کے مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی راہ متعین ہوگی وفاق ،مقتدر قوتوں کو متفقہ فیصلے کی آوازپہنچے گی اور مظالم ،ناانصافی کے خاتمے اور حقوق کے حصول میں یہ اے پی سی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے