ہر طرف لوٹ مار ،اقرباء پروری ،کرپشن وکمیشن مافیاکا لوٹ مار جاری ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

 کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ کوئی حکومت ،حکمرانی ،عدل وانصاف نہیں ہر طرف لوٹ مار ،اقرباء پروری ،کرپشن وکمیشن مافیاکا لوٹ مار جاری ہے پرائس کنٹرول کمیٹیا ں برائے نام ،دودھ والوں نے قیمت کم کی نہ گوشت ودیگر خوردنی اشیاء کی قیمتیں کم ہوئی ،انتظامیہ غریبوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں اگر عمل درآمد نہیں کرواسکتے تو پرائس لسٹ کیوں جاری کی جاتی ،اگرکم قیمتوں میں اشیا ء نہیں دے سکتی تو حکومت رمضان پیکیج ،سستے بازارکا اعلان کیوں کرتے ہیں ۔حکمرانوں کی بے حسی لوٹ مار ناکامی ونااہلی نے کم آمدنی والے غرباء ومساکین کوپریشان کر رکھے ہیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاق سے لیکر ضلع تک نہ حکومت ہے نہ انتظامیہ بس سرمایہ دار،زوراور،حکومتی عہدیدارکیلئے سب کچھ ہے لیکن غریب وکم آمدنی والوں کیلئے صرف پریشانی ومشکلات ہیں ۔ملک میں عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کی ضرورت ہے یہ ضرورت صرف جماعت اسلامی پوراکرسکتی ہے عوام مسائل کے حل ،پریشانی ومشکلات کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں ۔صوبہ بھر میں عوام پریشان ،حکمران غافل ،حکومت واپوزیشن اپنی اپنی مفادات کیلئے کام کر رہے ہیں انہیں عوام کی فکر نہیں حقیقی عوامی اپوزیشن جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی قوم کو غافل حکمرانوں ،بدعنوانی وپریشانی سے نکالنے کی جدوجہد کر رہی ہے عوام نے سب کو آزما لیا مگر مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے کئی دہائیوں سے قوم پر مسلط حکمران غافل ونااہل ہیں حکومت واپوزیشن ایک سکے کے دونوں رخ ہیں ۔بدقسمتی سے عوام سے بہت سے خوشنما وعدے کیے جاتے ہیں لیکن الیکشن کے بعدعوام کو بھول جاتے ہیں کرپشن میں بدترین اضافہ کیساتھ عوامی مسائل ومشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔قوم مسائل کے دلدل میں پھنس گیے ہیں،عوام جماعت اسلامی کے دیانت دار ٹیم کے ذریعے اسلامی نظام کوآزمالیں تاکہ غربت ،بے روزگاری ،امریکی غلامی اورنااہل ناکا م مسلط شدہ حکمرانوں سے نجات مل جائیں ۔بدترین مہنگائی کی وجہ سے بلوچستان میں غربت بڑھ گئی ہے کرپشن میں بھی بہت اضافہ ہوا ہے جبکہ احتساب کاکوئی نظام نہیں لوٹ مار عروج پر ہیں ۔حکمرانوں نے بلوچستان میں بے غربت وبے روزگاری کے خاتمے کیلئے کوئی کام نہیں نہ عوامی مسائل کو کم کرنے کیلئے کوئی ترقیاتی کام ہورہے ہیں کوئی میگاپراجیکٹ نہیں ۔ہر طر ف لوٹ مارجاری ہے   حکمرانوں کو بلوچستان کے عوام کیساتھ ناانصافی ظلم وجبر بند کرنا ہوگا کب تک بلوچستان کے عوام کو لولی پاپ ،خالی خولی وعدوں اوربے عمل اعلانات سے ٹرخایاجائیگا بے انصافی ظلم وجبر کا نظام حکمرانو ں کے دنیا وآخرت کی کامیابی وسکون چھین لیگا