اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کا پورے ملک میں ووٹ بینک ہے، پنجاب میں اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ہوگا۔
فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے پیغام مین کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو پورے ملک میں امیدوار کھڑے کر سکتی ہے، 1100 سے زائد نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں، پی ٹی آئی کے علاوہ کسی کی اتنی حیثیت اور قد نہیں کہ وہ اتنے امیدوار کھڑے کر سکے، اس طرح مختلف جگہوں پر مختلف پارٹیوں سے مقابلہ ہوگا، پاناما کیس کے بعد سیاست میں بڑی تبدیلی آئی، ہم نے ن لیگ کو بے نقاب کیا۔