اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں منعقد ہونے والی تقریب میں نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں ایڈیشنل جج بیرسٹرسردار اعجاز اسحاق خان، ارباب محمد طاہر اور ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔ تین نئے ججز کے اٹھانے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی مجموعی تعداد 9ہو گئی ہے۔