بلوچستان کے علاقے ژوب میں فائرنگ سے تین بھائیوں سمیت سات افراد قتل

 کوئٹہ(صباح نیوز) بلوچستان کے علاقے ژوب میں نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کے سات افراد کو قتل کردیا۔ ژوب غورلم میں فائرنگ سے احمد کبزئی سمیت 7 افراد قتل ہوگئے جس کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔

لیویز کے مطابق مرغہ کزئی کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، فائرنگ کے سبب 7 افراد جاں بحق  ہوئے اور ایک شخص زخمی ہوا ہے، جاں بحق افراد میں تین بھائی بھی شامل ہیں۔لیویز کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، تاہم ڈپٹی کمشنر ژوب رمضان پلال کا بتانا ہے کہ ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں دو گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی،

فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔ڈی سی ژوب کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے بعد گاڑی میں آگ بھی لگ گئی جبکہ زخمی شخص کو لیویز اہلکاروں نے قریبی رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے گھات لگا کر دو گاڑیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھنے پر ژوب سے لیویز کی مزید نفری روانہ کر دی گئی ہے۔
۔