مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سی پیک ،ترقی یاکستان کے خلاف نہیں بلکہ لٹیروں ،بھتہ خوروں کے خلاف ہے، امیر العظیم ،مولانا عبدالحق ہاشمی

 گوادر(صباح نیوز)  جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ، بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان قوم کا ہیرو،محسن اور حقوق کا دفاع کرنے والا عوامی لیڈرہے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سی پیک ،ترقی یاکستان کے خلاف نہیں بلکہ لٹیروں ،بھتہ خوروں کے خلاف ہے حکمرانوں کوان پر جھوٹے مقدمات بناکر قید کرنا زیب نہیں دیتا جماعت اسلامی وحق دو تحریک مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے ہر فورم پر بھر پور آوازبلند کریگی ۔مطالبات تسلیم کرنے کے باوجود عمل درآمد سے گریزکرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حکمران خود بھتہ ودیگر مافیازسے ملے ہوئے ۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے خاندان نے استقامت صبر تحمل کا مظاہرہ کرکے مولاناہدایت الرحما ن بلوچ کو ہمت اور حوصلہ دیا مولانا ہدایت الرحمان بلو چ سرخرو کامیاب اور قوم کو حقوق ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں ضرور ملیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ گوادر کے دوران حق دو تحریک کے دفتر میں استقبالیہ تقریب بعدازاں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے بھائیوں والدہ وخاندان کے دیگر افرادسے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی ،

امیر جماعت اسلامی پنجگور حافظ صفی اللہ ،امیر جماعت اسلامی گوادر ماسٹرعبدالمجید ودیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے مولانا ہدایت الرحمان بلو چ کی رہائی ،تحریک کو وسعت دینے سمیت دیگر طریقوں پر مشاورت کی ،جماعت اسلامی کے رہنماوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں گوادر کو فتح کرنا اور مولانا کیلئے عوام کا ہر احتجاج میں بھر پور حصہ لینا مولانا ہدایت الرحمان کی بڑی کامیابی ہے ۔جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل اور مافیاز کی لوٹ ما رختم کرنے کیلئے حق دو تحریک کیساتھ ہے ۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں گوادر کے عوام ٹرالرزمافیاز،چیک پوسٹوں ،بارڈرزپر عوام کو ذلیل کرکے رشوت لینے والے بھتہ خور ،منشیات وشراب فروش سے نجات پائیں گے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو عوام کا جائز حقوق مانگنے اور چوروں کو بے نقاب کرنے کی سزادی جارہی ہے ۔انتظامیہ وعدالتوں کا پرامن جدوجہد کرنے والوں کو ہتھکڑیاں اور قاتلوں کو عزت وتکریم کیساتھ ضمانت دیکر رہائی دلانا ناانصافی ہے ۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کیساتھ عوام جماعت اسلامی اورحق دو تحریک ہے انشاء اللہ باعزت رہائی،جھوٹے مقدمات ختم اور مولانا بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے خاندان اور عزیزواقارب سمیت کارکنوں نے بہت ہمت جوش وجذبے کیساتھ مولانا کا ساتھ دیا گوادر سمیت بلوچستان بھر کے خواتین ،وکلاء ،حقیقی سیاسی قوتیں مولاناہدایت الرحمان بلوچ کیساتھ ہیں۔19مارچ کو گوادرمیں خواتین کی عظیم الشان احتجاجی ریلی ومظاہرہ کیا جائیگاجس میں جماعت اسلامی وحق دو تحریک کے مرکزی وصوبائی قائدین خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی عدم رہائی پر ملک بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائیگا