اسلا م آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کو نااہل، نکمیاور بزدل آدمی قرار دے دیا۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ شبرزیدی بڑی بڑی باتیں کر کے گمراہ کرنیوالے شخص ہیں شبرزیدی جب آئے ایف بی آرکابھیانک چہرہ بتایالیکن ایسا نہیں تھا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ شبرزیدی نے عمران خان کے سامنے بھی بڑی بڑی باتیں کیں ان کی تقرری پر کہا تھا یہ نااہل آدمی ہیں یہ وہ ہیں جو ہتھیلی پر سمندر دکھاتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شبرزیدی جیسے لوگ ہوتے ہیں جو خود کچھ کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں یہ لوگ سب اچھا خود سمیٹتے ہیں اوربراکسی اورکے کھاتے میں ڈالتے ہیں مفاد کیلئے موقع پرہوتے ہیں اور نقصان کے وقت یہ غائب ہو جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جوکچھ کہا تھا وہ کر دکھایا ہے مہنگائی مسئلہ ہے جس پرکام جاری ہے عمران خان کواللہ نے قوت دی،بساط لپیٹنے پرآتے ہیں تولپیٹ دیتے ہیں عمران خان ایسے شخص نہیں جو ملک سے بھاگ جائیں گے ہر چیلنج کا مقابلہ کرتے ہیں کیونکہ وہ دیانتدار انسان ہیں۔