حکومت بلوچستان،حق دو تحریک کے درمیان معاہدے کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں


گوادر (صباح نیوز) حکومت بلوچستان اور حق دو تحریک کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں ، جن میں گیارہ مطالبات تسلیم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ دو صفحات پر مشتمل معاہدے پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان، سربراہ حق دو تحریک مولانا ہدایت الرحمن اور حکومت بلوچستان کی جانب سے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کے دستخط موجود ہیں

حکومت بلوچستان اور حق دو تحریک کے درمیان تحریری معاہدہ

نمبر1 ۔ٹرالرز مافیا

اسٹنٹ ڈائر یکٹرفشریز کا تبادلہ ہو چکا ہے۔ پسنی اورماڑہ/لسبیلہ اور آئندہ اگرکوئی ٹرالر اسٹنٹ ڈائر یکٹر فشریز کی حدود میں پایا گیاتوان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ مانیٹرنگ اور ٹرالر تک کی روک تھام کے لئے جوائنٹ پیٹرولینگ کی جائے گی جس میں انتظامی اور ماہی گیر شامل ہو ںگے ۔اور با قاعد و ماہی گیر نمائندگان کوفشریز آفس میں ڈیسک دیا جائے گا۔12 ناٹیکل میل کو 30 ناٹیکل میل میں تبدیل کرنے کی تجویز متعلقہ فورم کوبھیجی جائے گی ۔ ماہیگیروں کو سمندرمیں جانے کی آزادی ہوگی۔ وی آئی پی حرکت کے دوران ،بلاضرورت عوام الناس کی نقل حرکت کو محدود نہ کیا جائے گا

نمبر۔2 باررڈ را مور
ٹریڈ یونینز/ کمپٹی کے خاتمہ کا آرڈ رکیا جائے گا۔
بارڈر کار و بار ضلعی انتظامیہ کے مرتب کردہ ضابطہ کار کے مطابق بحال کیا جائے گا۔
بارڈر تجارت ایف سی سے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جاے گا اور تمام اختیار دیئے جائینگے ۔
ٹوکن ، ای ٹیگ میسیج ،لسٹنگ وغیرہ کا خاتمہ کیا جائیگا ۔ (

نوٹ ) ایک مہینے میں عمل درآمد کیا جائیگا۔

نمبر3۔ غیرضروری چیک پوسٹ
ضلع گوادر، کیچ اور پنجگور میں غیر ضروری چیک پوسٹوں کی خاتمے کے لئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جاے گی جوسروے کرکے رپورٹ مرتب کرے گی اور غیر ضروری چیک پوسٹوں چوکیوں کے خاتمے کی شفارشات پیش کر یگی ۔
نمبر4۔ وزیراعلی ضلع گوادر کے ماہی گیر وں کی امداد کے لئے مخصوص پیکج کا اعلان کرے گا۔
نمبر5۔ایکسپریس وے متاثرین کی ری سروے کر کے جلد معاوضہ ادا کیا جائے گا ۔
نمبر6۔ حق دوتحریک کے کارکنان پر تمام مقدامات پوری طرح ختم کئے جائینگے اور قائد کا نام فورتھ شیڈول سے فوری خارج کیا جائے گا۔
نمبر7 ۔سمندری طوفان سے متاثر ہ ماہی گیروں کی امداد کے لئے ڈی سی آفس سے کورڈینیٹ کر کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

نمبر8 ۔ وفاقی صوبائی محکموں میں معذور کوٹہ پرعمل کیا جائے گا ۔
نمبر9.۔و مکران ڈویژن کے رہائشی علاقوں کے چادر و چار دیواری کا احترام کر یں گے ۔
نمبر10 ۔ دھرنے کے بعدحق دو تحریک کی کسی بھی کارکن کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی جائے گی۔
نمبر11 ۔ کوسٹ گارڈ اور کسٹم کے پاس جتنی بھی بوٹس ، کشتیاں لانچ اور گاڑیوں کو ریلیز کرنے کے لئے صوبائی حکومت ہرقسم کا تعاون کرے گی
معاہدے پر مولانا ہدایت الرحمن اور حکومت بلوچستان کی جانب سے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے دستخط کئے ہیں