گوادرمذاکرات کامیاب،مولانا ہدایت الرحمن کا  دھرنا ختم کرنے کا اعلان

گوادر (صباح نیوز) حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی بلوچستان، سربراہ گوادر کو حقوق دو تحریک  مولانا ہدایت الرحمن نے  دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزراء کے ہمراہ مزاکرات کے لئے دھرنا گاہ پہنچے  جہاں مذاکرات کئے گئے اور مولانا ہدایت الرحمن کے مطالبات تسلیم کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق اس دوران تحریری معاہدہ کیا گیا اور معاہدہ ہونے کے بعد مولانا ہدایت الرحمن نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرکے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ۔ شوشل میڈیا پر مولانا نے اپنی ٹوئیٹس میں  دھرنا ختم کرنے کی تصدیق کی ہے۔

مولانا ہدایت الرحمن کا اپنی ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ دھرنے کےشرکاء کےسامنے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ امید ہے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا وزیراعلی کی موجودگی میں گزارش کی کہ عملدرآمد پر نظر رکھیں گے۔ گوادر اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کےلیے حق دو تحریک کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رہے گی

خبر اپ ڈیٹ کی  جارہی ہے