بلوچستان ہائیکورٹ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 2 ہفتے کیلئے معطل کر دیئے

کوئٹہ(صباح نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری 2 ہفتے کے لیے معطل کردئیے۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے آئی جی پولیس، ڈی آئی جی، ایس پی لیگل، ایس ایچ او کو نوٹسز جاری کر دئیے جبکہ عدالت نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے خلیل کاکڑ کو بھی نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ عدالت وکلا کو وکالت نامہ اگلی سماعت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ آئینی درخواست پرسماعت 2ہفتے بعد کی جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پرکوئٹہ میں درج مقدمے کیخلاف پی ٹی آئی نے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمہ غیرقانونی طور پر درج کیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں درج مقدمے کو خارج کیا جائے۔