مولانا ہدایت الرحمان کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی سازشیں عوامی و قانونی طریقے سے ناکام بنائیں گے، مولانا عبدالحق ہاشمی

 کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان کو قانونی حقوق سے محروم کرکے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی سازشیں عوامی و قانونی طریقے سے ناکام بنائیں گے ۔آج کا دھرنا مولانا کی رہائی ،حقوق کے حصول کی راہ ہموار کریگا جھوٹے مقدمات ،گرفتاری ،تشدد،جھوٹاپروپیگنڈہ حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کر سکتا ۔مظلوم عوام،شہری ،نوجوان تاجر سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ مولانا کی رہا ئی اورظلم وجبر سے نجات ،حقوق کے حصول کیلئے آج کے دھر نے میں شرکت کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے دھرنے کے ا نتظامات کے حوالے سے ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں زاہدا ختر بلوچ ، مرتضیٰ خان کاکڑ،حافظ نورعلی ،افتخار احمدکاکڑ،عبدالولی خان شاکر ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی اس موقع پر دھرنے کی سیکورٹی ،میڈیا،اسٹیج ،تشہیر،انتظامات کی تیاری کے حوالے سے کمیٹیوں نے اپنی رپورٹ پیش کی ۔امیر ضلع حافظ نورعلی نے زونزسطح پر رابطوں ،عوام ،تاجروں ،نوجوانوں سمیت دیگرمظلوم طبقات کو دعوت دینے ودیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولاناہدایت الرحمان بلوچ بلوچستان کا کے عوام کا مقدمہ لڑتے ہوئے جھوٹے مقدمات کی وجہ سے قید میں پہنچ گیا بلوچستان کے مظلوم عوام مولانا کیساتھ ہے مولانا کی رہائی کیلئے عدالت سمیت پبلک مقامات اور پارلیمان میں آوازبلند کرتے رہیں گے مولاناہدایت الرحمان کو قید کرکے مظلوموں کی آوازکو قید نہیں کیاجاسکتا گوادر سے حقوق کے حصول اور ظلم وجبر کے خلاف آوازاُٹھنے والی آوازاب پورے بلوچستان میں گونج رہی ہے جماعت اسلامی مظلوموں کیساتھ اور ہر ظلم وجبر کے خلاف ہر میدان میں جدوجہد جاری رکھے گی ۔

آج کے دھرنے میں عوام شرکت کرکے مولانا ہدایت الرحمان سے یکجہتی ثابت کریں گے اور ان کی رہائی ،حقوق کے حصول تک سفر جاری رہے گا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ عوام کے دلوں کی دھڑکن اوربلوچستان کا عوامی لیڈرہے عوام ظلم وجبر کے خلاف اور حقوق کے حصول کیلئے قانونی جدوجہد کرکے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیاد ت میں قانونی حقوق حاصل کریں گے ۔ مولانا کو جیل میں بند کرنے والے مافیازہیں ان مافیازکا راستہ اگر نہ روکھاگیا تو بلوچستان میں ظلم وجبر لاقانونیت بھتہ خوری ،غنڈہ ٹیکس اور بدامنی وبدعنوانی مزید بڑھے گی ۔عوام الناس آج کے دھرنے میں بھر پور شرکت کریں