کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی مولانا ہدایت الرحمان بلو چ کی رہائی ،مقدمات ختم کرنے اور بلوچستان کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد کر رہی ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے مخلصانہ انقلابی جدوجہد پر جیل میں ڈالا گیا ہے جھوٹے مقدمات ،تشدد،گرفتاری ہمیں حقوق کی جدوجہدسے دستبردارنہیں کر سکتے 10مارچ عوامی احتجاجی دھرنا عوامی حقوق کے حصول ،بجر کے خلاف خاتمے کا آغازہوگا شہری ،انسانیت سے محبت کرنے والے عوام کل کے دھرنے میں شرکت کریں ۔مجرم آزاد ،جرائم بھتہ خوری کے خلاف آوازبلند کرنے والامجاہد جیل میں انصاف کا دہرامعیار قبول نہیں۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ بزورطاقت ،فوجی آپریشن ،دھمکی ،مقدمات وپولیس گردی کرکے حالات کو حکومت انتظامیہ اور مافیازخراب کر رہے ہیں بدقسمتی سے حق وسچ کا ساتھ دینے اور دیانت داری ایمانداری کی سیاست وخدمت کرنے والوں کی راہ میں مشکلات پیش کی جارہی ہے۔جماعت اسلامی ہر ظلم وجبر کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آوازبلند کر رہی ہے بلوچستان کے حقوق کے حصول،ساحل وسائل کے کھوکھلے نعرے لگانے والے سب خودساختہ قوتوں کیساتھ ملکر عوامی کیلئے ناکام اورخود مالا مال ہوکر خاموش ہوئے ۔جماعت اسلامی ظلم وجبر لاقانونیت ،بدعنوانی بھتہ خوری لوٹ مار کے خلاف خاموش نہیں رہے گی بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے دیانت داری سے جدوجہد کرنے والامرد مجاہد آج عوام کیلئے جیل کے سلاختوں کے پیچھے جبکہ ان پر الزامات لگانے والے مافیاز بھتہ خورآزاد ہیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو قید کرکے ٹرالرز،بھتہ خور،راشی ،شراب ،منشیات فروش پر سرگرم عمل اور فعل ہیں۔
ان شاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ جلد رہا اور مافیاز کا راستہ روکھیں گے۔کچھ قوتیں بلوچستان کے لاکھوں عوام ،معصوم شہریوں کو بائی پاس کررہی ہیں عوامی حقوق کا حصول ،نفاذ اسلامی دیانت داراسلامی سیاست ہمارامشن ہے ۔عوام کو سائیڈ لائن کرکے پروپیگنڈہ کرکے ظلم وجبرکے ذریعے امن قائم نہیں کیاجاسکتا ۔حق دودھرنے والے پرامن ،جمہوری لوگ ہیں۔ہم مذاکرات کے ذریعے گوادر کو آئینی معاشی حقوق دیکر حالات ٹھیک کرناچاہتے ہیں لیکن حکومت ،حکومتی ادارے ،وزیر داخلہ ،حکومتی مشیران ،سیکورٹی فورسز،پولیس سربراہ جھوٹاپروپیگنڈہ کرکے حالات خراب اورایک طرح مافیاز کو کامیاب کررہے ہیں ۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وحق دو کے قائدین سے مذاکرات کے بجائے طاقت ،گولی کی زبان میں امن قائم کرنابدترین آمریت وظلم اورجبر ہے